ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق پلوچستان جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے بازار میں دھماکا ہوا جس سے 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا۔دوسری طرف لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے مغل زئی میں چار نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
21 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401966
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دھماکے اور قلات میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 20 زخمی ہیں۔